پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی سلیکشن کمیٹی کو فری ہینڈ، ایمانداری سے ٹیم بنانے کی ہدایت

4 گھنٹے قبل
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی سلیکشن کمیٹی کو فری ہینڈ، ایمانداری سے ٹیم بنانے کی ہدایت

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات میں انہیں مکمل فری ہینڈ دیا اور کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے اور کسی کی تنقید برائے تنقید کی پرواہ نہ کریں، اپنی صوابدید کے مطابق ٹیم منتخب کریں۔سلیکشن کمیٹی کے ممبران مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاوید نے چیئرمین کی جانب سے بھرپور اعتماد کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ ٹیم کے انتخاب میں مکمل شفافیت اور ایمانداری برتی جائے گی۔