اسلام آباد( کامرس ڈیسک)گرین پاکستان انیشیئٹوو (جی پی آئی) کی رہنمائی میں ڈے زی پرائیویٹ لمیٹڈ نے زرعی اور لائیو اسٹاک شعبے میں نمایاں ترقی دکھائی ہے۔ جی پی آئی کی موثر حکمت عملی کے تحت یہ شعبہ جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔ڈے زی نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تین ہزار ایکڑ بنجر اور صحرائی زمین کو قابلِ کاشت بنایا ہے۔ علاوہ ازیں، روڈز گراس اور الفالفہ جیسے قابلِ برآمد چارے بھی جدید سینٹرل پیوٹ سسٹم کے تحت کاشت کیے جا رہے ہیں۔یہ اقدامات نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ کریں گے بلکہ لائیو اسٹاک کے شعبے کو بھی پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، جس سے ملک میں زرعی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
گرین پاکستان انیشیئٹوو کے تحت ڈے زی کی زرعی انقلاب کی جانب پیش رفت
13 گھنٹے قبل