وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کا ٹیلی فونک رابطہ، امن و استحکام پر تبادلہ خیال

3 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کا ٹیلی فونک رابطہ، امن و استحکام پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی کو درپیش خطرات پر تشویش ظاہر کی اور ہر مشکل وقت میں باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان جاری بحران کے خاتمے کے لیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور اسے اعزاز سمجھتا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور امریکا و ایران کی رضامندی سے مشروط جامع تصفیے کے لیے سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے، تاکہ خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔