پینٹاگون نے مشرقِ وسطیٰ میں 3 ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری کر لی

3 گھنٹے قبل
پینٹاگون نے مشرقِ وسطیٰ میں 3 ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری کر لی

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار فوجی بھیجنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ دستے 82ویں ایئر بورن کمبیٹ بریگیڈ کے بٹالینز پر مشتمل ہوں گے، جو ایمرجنسی رسپانس فورس کے طور پر ڈویژن ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ تعینات کیے جا سکتے ہیں۔امریکی اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا کہ 82ویں ایئربورن ڈویژن کے تین بٹالینز میں تقریباً تین ہزار فوجی شامل ہیں، اور انہیں مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جانے کی توقع ہے۔ اہلکار نے کہا کہ اگرچہ تعیناتی کی تیاری مکمل ہے، تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ حکم نامہ جاری نہیں ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ 82ویں ایئربورن ڈویژن کے دستوں کو یہ صلاحیت حاصل ہے کہ حکم ملنے کے صرف 18 گھنٹوں کے اندر دنیا کے کسی بھی خطے میں فوری تعینات ہو سکتے ہیں۔