ایران نے امریکا اور اسرائیل پر 80 ویں حملوں کی لہر شروع کر دی

3 گھنٹے قبل
ایران نے امریکا اور اسرائیل پر 80 ویں حملوں کی لہر شروع کر دی

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف اپنی 80 ویں حملوں کی لہر کا آغاز کیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق بنی براک اور تل ابیب میں میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں ملیامیت ہو گئی ہیں اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ 12 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے۔پاسداران انقلاب نے بتایا کہ حملوں میں خیبرشکن، ایماد اور سجیل میزائلوں کے ساتھ تباہ کن ڈرونز استعمال کیے گئے اور تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل، لاجسٹک اور سپورٹ مراکز ہدف بنائے گئے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی ریجیم کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بھی مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا گیا۔حملوں کے بعد اسرائیلی پولیس نے میڈیا کی کوریج روکنے پر زور دیا، جس پر پاسداران انقلاب نے کہا کہ یہ پابندی اس بات کا اظہار ہے کہ ایران نے اسرائیل میں کس قدر تباہی مچائی ہے۔