تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)تہران میں پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکراتی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے امریکا کو سخت پیغام دیا ہے۔ ترجمان پاسداران انقلاب، لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ٹرمپ اپنی ناکامی کو معاہدہ نہ کہے اور امریکا کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ وہ خود سے ہی مذاکرات کر رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی مرضی کے بغیر تیل کی پرانی قیمتیں یا پرانا نظام واپس نہیں آئے گا، اور ایران امریکا کے ساتھ کسی بھی مفاہمت پر تیار نہیں ہے۔ ابراہیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ ہم جیسے لوگ امریکا جیسے لوگوں کے ساتھ کبھی نہیں چل سکتے، نہ اب اور نہ آئندہ۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے متضاد دعوے گردش کر رہے ہیں اور خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے قبل ازیں دعویٰ کیا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر رضا مند ہے اور اس نے امریکا کو تیل اور گیس سے متعلق بڑا تحفہ دیا۔
پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوے مسترد کر دیے
3 گھنٹے قبل