لاہور( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل صورت اختیار کر گئی ہے، لیکن ناممکن نہیں رہی۔اہم میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے، اور اب پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اپنی کامیابی کے ساتھ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔مسلسل دو شکستوں کے بعد سری لنکا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے، جس کے بعد پاکستان کا راستہ مزید مشکل ہو گیا۔نیوزی لینڈ ٹیم گروپ کا آخری میچ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ پاکستان اپنا آخری میچ ہفتے کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ +3.05 ہو جائے گا، جبکہ پاکستان کا رن ریٹ -0.46 ہے، جو قومی ٹیم کی سیمی فائنل کی دوڑ میں رسائی کو چیلنجنگ بناتا ہے۔
پاکستان کے لیے ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل کا راستہ مشکل لیکن ناممکن نہیں
2 گھنٹے قبل