پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار سے اوپرجا پہنچی

3 گھنٹے قبل
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار سے اوپرجا پہنچی

کراچی( کامرس ڈیسک)کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج آج بھی مثبت رجحان دکھا رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ ایک لاکھ 55 ہزار 927 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر یہ انڈیکس ایک لاکھ 53 ہزار 966 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب امریکا کی جانب سے مذاکرات کے بیان کے اثرات سے ایشیائی سٹاک مارکیٹیں بھی سنبھلنے لگی ہیں۔ جاپان کے نکئی انڈیکس میں تین فیصد، فلپائن سٹاک ایکسچینج میں ایک فیصد سے زائد، اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی معمولی تیزی دیکھی گئی ہے۔