پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں معطل

1 ہفتے قبل
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں معطل

لاہور( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی کی ہدایات پر 7 فروری سے شروع ہونے والے عالمی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو مؤقت طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سے متبادل پلان بھی طلب کر چکی ہے تاکہ کسی بھی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن ہو۔مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نہ جانے کے فیصلے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت میں نہ کھیلنے کا فیصلہ معقول اور درست ہے۔پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ اگر بنگلادیش کا یہ معاملہ حل نہ ہوا تو پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر دوبارہ غور کرے گا۔