پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی پرومو بھارتی شائقین کو شدید تلملا گیا

5 دن قبل
پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی پرومو بھارتی شائقین کو شدید تلملا گیا

 لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پرومو جاری ہونے کے بعد بھارتی شائقین میں ہلچل مچ گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ’میٹ وی آر ریڈی‘ کے عنوان سے جاری پرومو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی جھلکیاں پیش کرتا ہے، جس میں پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی شمولیت دکھائی گئی ہے۔بھارتی ٹیم کے ہاتھ نہ ملانے کے طنزیہ انداز نے بھارتی شائقین کو تلملا دیا، جبکہ پاکستانی فینز نے پی سی بی کی تخلیقی قابلیت کی بھرپور تعریف کی۔