پاکستان عالمی ڈیجیٹل فورم کی قیادت سنبھالنے والا ملک بن گیا

12 گھنٹے قبل
پاکستان عالمی ڈیجیٹل فورم کی قیادت سنبھالنے والا ملک بن گیا

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان عالمی ڈیجیٹل شراکت داری اور جدید ٹیکنالوجیز میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔کویت میں پانچویں جنرل اسمبلی کے دوران پاکستان نے 'ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کی صدارت سنبھالی، جس میں ایشیا، افریقہ اور یورپ سے 16 رکن ممالک کے سینئر حکام شریک ہوئے۔وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی سطح پر ڈیجیٹل تعاون، سائبر سیکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او ایک عالمی فورم ہے جو ممبر ممالک میں ڈیجیٹل معیشت، انفراسٹرکچر اور ڈیٹا گورننس کو فروغ دیتا ہے اور پاکستان کی قیادت ملک کی عالمی ساکھ مضبوط کرے گی۔