بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر جنوری میں 3.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

13 گھنٹے قبل
بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر جنوری میں 3.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

کراچی( کامرس ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.5 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے، جو سال بہ سال 15.4 فیصد کے اضافے کی عکاسی ہے۔مالی سال 2026ء کے جولائی تا جنوری کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر مجموعی طور پر 23.2 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 20.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں 11.3 فیصد زیادہ ہیں۔جنوری 2026ء میں ترسیلاتِ زر کے اہم ذرائع میں سعودی عرب سے 739.6 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 694.2 ملین ڈالر، برطانیہ سے 572.1 ملین ڈالر اور امریکہ سے 294.7 ملین ڈالر شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار پاکستانی معیشت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔