اسلام آباد( پاکستان خبر) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے 295 ارب روپے کے مبینہ مالی خسارے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ دعوے محض ’’اکاؤنٹنگ کے فرق‘‘ کی وجہ سے ہیں اور ادارہ مالی طور پر مستحکم ہے۔ترجمان کے مطابق مالی سال 25-2024 میں این ایچ اے کی آپریٹنگ آمدن 43.6 ارب روپے رہی، جبکہ ادارے کے آپریشنز کیش پوزیٹو ہیں اور مسلسل آپریشنل منافع برقرار ہے۔ ٹول ٹیکس کی 81 فیصد وصولی ایم ٹیگ کے ذریعے یقینی بنائی جا رہی ہے، جس سے شفافیت اور ریونیو میں بہتری آئی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ این ایچ اے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے لیے وفاقی حکومت پر بوجھ نہیں ڈالتا اور انتظامی اخراجات کے لیے بھی وفاقی بجٹ سے کوئی رقم نہیں لی جاتی۔ ادارہ مالی طور پر مستحکم اور فعال انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔
این ایچ اے نے 295 ارب کے مبینہ خسارے کی خبروں کی تردید کر دی
14 گھنٹے قبل