ماری انرجیز کا اعلان، پاکستان میں گیس کی پیداوار میں اضافہ کی خو شخبری سنادی

4 گھنٹے قبل
ماری انرجیز کا اعلان، پاکستان میں گیس کی پیداوار میں اضافہ کی خو شخبری سنادی

کراچی( کامرس ڈیسک) ماری انرجیز نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا ہے کہ ملک میں گیس کی پیداوار میں اضافہ کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔کمپنی کے خط کے مطابق ملک کے تین بڑے کھاد ساز اداروں کے لیے گیس کی بہتر ترسیل کے معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے ہیں، جبکہ سٹریٹجک معاہدوں کے تحت گیس پائپ لائن نیٹ ورک میں موجود رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔مزید بتایا گیا کہ گیس پریشر میں بہتری کے لیے کمپریشن سسٹمز مختلف مقامات پر نصب کیے جائیں گے، جس سے کھاد کارخانوں کو مقامی گیس کا مطلوبہ دباؤ مسلسل فراہم کیا جا سکے گا۔علاوہ ازیں، ملکی سطح پر پریوریا کی پیداوار کو سہارا دینے کے لیے ماری گیس فیلڈ سے پریشر ان ہائسمینٹ فیسیلیٹی پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد مجموعی پیداوار میں استحکام اور اضافہ ہے۔