اسلام آباد( کامرس ڈیسک) جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 46 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 388 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جس سے مسافر بردار طیاروں اور کمرشل ایئرلائنز پر مالی دباؤ بڑھ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے ایئرلائنز کے لیے مزید چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔ کمرشل جہازوں، ایئربس اور بوئنگ طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت میں یہ اضافہ ان حالات کی وجہ سے ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق یکم مارچ سے اب تک مسافر بردار طیاروں کے ایندھن کی قیمت فی لیٹر 200 روپے تک بڑھ چکی ہے، جبکہ یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت صرف 188 روپے فی لیٹر تھی۔مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کی وجہ سے جیٹ فیول کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کا اثر قیمتوں پر پڑا اور ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
جیٹ فیول کی قیمت میں 46 روپے فی لیٹر اضافہ، ایئرلائنز کے لیے مشکلات بڑھ گئیں
4 گھنٹے قبل