اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر فی لیٹر 200 روپے اضافی لیوی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد اب یہ لیوی 300 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہنگی ترین گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر موجودہ 100 روپے فی لیٹر لیوی میں 200 روپے مزید اضافہ کیا جائے، جس کا اطلاق فوری ہوگا۔اعلامیے کے مطابق اس اقدام سے حکومت کو ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی، اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اس بچت سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ فیصلے کا مقصد معیشت پر بوجھ کم کرنا ہے جبکہ امیر ترین طبقہ اس میں حصہ ڈالے گا۔واضح رہے کہ نچلے اور درمیانے طبقے کی عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، اور اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ ہائی آکٹین کی نئی قیمت 535 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
لگژری گاڑیوں کے ہائی آکٹین فیول پر لیوی 300 روپے فی لیٹر تک بڑھا دی گئی
3 گھنٹے قبل