لبنان ( مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے حزب اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کو کسی مہم جوئی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعظم نواف سلام نے واضح کیا کہ لبنان کی قومی سلامتی اور اتحاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ملک کو خطے کی جاری کشیدگی میں غیر ضروری تنازعات سے دور رکھا جائے گا۔ماہرین کے مطابق لبنان کی یہ پوزیشن خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم ہے، کیونکہ اس سے حزب اللہ کی کسی ممکنہ مداخلت کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔
لبنان کو کسی مہم جوئی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: نواف سلام
3 گھنٹے قبل