ایران کی فٹبال ٹیم گروپ میچز امریکا میں کھیلے گی:فیفا صدر کا اعلان

2 گھنٹے قبل
ایران کی فٹبال ٹیم گروپ میچز امریکا میں کھیلے گی:فیفا صدر کا اعلان

زیورخ ( سپورٹس ڈیسک) فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی فٹبال ٹیم اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں کھیلے گی۔ ایران کی ٹیم 15 جون کو لاس اینجلس سے ورلڈ کپ کی مہم کا آغاز کرے گی۔فیفا صدر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایران ورلڈ کپ کا حصہ ہے، کیونکہ یہ ایک مضبوط اور اچھی ٹیم ہے۔یاد رہے کہ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی ٹیم کی امریکا میں شرکت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ موجودہ حالات میں یہ مناسب نہیں ہوگا۔ ایران کے سپورٹس منسٹر نے بھی گزشتہ ہفتے ٹیم کو ایسے ممالک کے سفر سے منع کیا تھا جو ملک کے مخالف موقف رکھتے ہیں۔