لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے دوران بال ٹیمپرنگ کیس میں فخر زمان پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے میچ ریفری روشن ماہنامہ آج فیصلہ سنائیں گے، جس میں فخر زمان پر دو میچوں کی پابندی عائد ہونے کا امکان ہے۔فخر زمان نے دو بار کیس کی سماعت میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور قلندرز کے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں امپائرز نے گیند تبدیل کی تھی، جس پر لاہور قلندرز کو پانچ رنز کی پنالٹی بھی دی گئی تھی۔
پی ایس ایل میں بال ٹیمپرنگ کیس، فخر زمان پر ممکنہ پابندی کا خد شہ
2 گھنٹے قبل