لاہور( سپورٹس ڈیسک)ریکارڈ سترہ بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہنے والے جان سینا نے ریسلنگ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کے تین ماہ بعد ریسل مینیا میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔جان سینا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں تصدیق کی کہ وہ ریسلنگ کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا 42 میں نظر آئیں گے، تاہم اس بار وہ رِنگ میں نہیں بلکہ میزبان کے کردار میں نظر آئیں گے۔ویڈیو میں جان سینا نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا سفر مختلف رہا، لیکن اب وہ ایک نئی ذمہ داری کے ساتھ دوبارہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسل مینیا جیسے بڑے ایونٹ کو میزبان کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ اس کردار کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ای نے بھی اس اعلان کی تصدیق کی اور سینا کو ’دی گوٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شائقین ایک یادگار ایونٹ کے لیے تیار رہیں۔
جان سینا نے ریسل مینیا 42 میں میزبان کے طور پر واپسی کا اعلان کر دیا
2 گھنٹے قبل