دبئی( شوبز ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر تمام پروازیں معطل ہو گئی ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اس صورتحال میں بھارتی اداکارہ سونل چوہان بھی دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئی ہیں۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کی اور لکھا کہ ایران کی جوابی کارروائی کے بعد دبئی میں پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں اور بھارت واپس آنے کا کوئی واضح راستہ موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے محفوظ سفر کے لیے رہنمائی کی درخواست کرتی ہیں اور مدد پر شکر گزار رہیں گی۔ایران کی کارروائی کے بعد دبئی انٹرنیشنل اور آل مکتوم انٹرنیشنل (ڈی ڈبلیو سی) جیسے مصروف ہوائی اڈے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جس سے دبئی میں مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فضائی ذرائع کے مطابق صورتحال کے حل تک شہریوں کو محتاط رہنے اور ایمرجنسی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ایران اسرائیل کشیدگی، سونل چوہان دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں
3 گھنٹے قبل