کراچی( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں دلچسپ انداز اپناتے ہوئے آرام کے بعد کام پر واپسی کی صورتحال کو مزاحیہ رنگ دیا، ویڈیو کے ساتھ تحریر میں انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کام سے گریز کے رویے کا ذکر بھی کیا۔ویڈیو میں ژالے سرحدی نے مزاحیہ انداز میں جملے دہراتے ہوئے خود کو کام سے جی چرانے والی شخصیت کے طور پر پیش کیا، جس پر دیکھنے والوں کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آ رہا ہے۔چند گھنٹوں میں ہی ویڈیو کو بڑی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل، مداحوں کی دلچسپ تبصروں کی بھرمار
2 گھنٹے قبل