سوشل میڈیا پر حدیں قائم رکھیں، عاشر وجاہت کا شوبز شخصیات کو اہم مشورہ

2 گھنٹے قبل
سوشل میڈیا پر حدیں قائم رکھیں، عاشر وجاہت کا شوبز شخصیات کو اہم مشورہ

کراچی( شوبز ڈیسک) معروف گلوکار و اداکار عاشر وجاہت نے شوبز شخصیات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے استعمال کے حوالے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی زندگی کو عوامی نمائش سے دور رکھا جانا چاہیے۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز سے وابستہ افراد عموماً اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات ہی شیئر کرتے ہیں، جس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ ان کی زندگی میں سب کچھ ہمیشہ بہتر رہتا ہے، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس بھی ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشکلات اور مسائل کو عموماً منظر عام پر نہیں لایا جاتا، جس کے باعث وہ افراد جو خود مشکلات سے گزر رہے ہوتے ہیں، ایسی پوسٹس دیکھ کر مایوسی یا منفی خیالات کا شکار ہو سکتے ہیں۔عاشر وجاہت نے اس بات پر زور دیا کہ معروف شخصیات کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی کی حدود قائم رکھیں تاکہ نہ صرف اپنی ذاتی زندگی محفوظ رکھ سکیں بلکہ دوسروں پر بھی منفی اثرات سے بچا جا سکے۔