دوحہ( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت اسرائیل کے سیکیورٹی اور انتظامی ماڈل سے متاثر پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، جن کے اثرات خاص طور پر مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر پر مرتب ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت اور اسرائیل کے تعلقات میں مشترکہ نظریاتی وژن پایا جاتا ہے، جس میں اقلیتوں کو سیکیورٹی اور جغرافیائی خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔ ہندوتوا نظریے سے وابستہ حلقے اسرائیلی طرز حکمرانی سے متاثر ہیں اور سیکیورٹی پالیسیوں میں نگرانی اور سخت اقدامات کو ترجیح دے رہے ہیں۔الجزیرہ نے بتایا کہ 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے گئے ہیں، جن میں چیک پوسٹوں کا قیام، چھاپے، اور مواصلاتی بندشیں شامل ہیں، جس سے مقامی لوگوں کی روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
بھارت اسرائیل طرز کی سیکیورٹی پالیسیوں پر عمل کر رہا ہے:الجزیرہ
2 گھنٹے قبل