یورپی یونین کا لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

3 گھنٹے قبل
یورپی یونین کا لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

برسلز ( مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کیلاس نے لبنان میں فوری طور پر لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کا احترام کریں اور خطے میں مکمل سیز فائر کو یقینی بنایا جائے۔کایا کیلاس کا کہنا تھا کہ تمام فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند ہونی چاہئیں جبکہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو محفوظ اور آزاد بنایا جائے تاکہ بین الاقوامی قانون کے مطابق جہاز رانی کا عمل بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کا قیام عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔