پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 2000 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا

12 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 2000 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا

کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی نے سرمایہ کاروں کو ہلا کر رکھ دیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس 2000 پوائنٹس سے زائد کمی کے ساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 237 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 512 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم جمعہ کے روز منفی رجحان نے مارکیٹ کو نمایاں دباؤ میں ڈال دیا۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں اس طرح کی تیز مندی سرمایہ کاری کے جذبات پر اثر ڈال سکتی ہے اور مستقبل کے تجارتی فیصلوں میں سرمایہ کار محتاط ہو سکتے ہیں۔