لاہور( پاکستا ن خبر) شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔سنٹرل ریجن کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک بند کر دی گئی ہے، جبکہ موٹروے ایم 11 بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ موٹروے ایم 3 کو بھی دھند کے باعث بند رکھا گیا ہے۔سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد نے شہریوں سے کہا ہے کہ دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
شدید دھند کے باعث لاہور کے موٹروے سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
14 گھنٹے قبل