اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے روس میں پاکستانی سفیر کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقات کی، جس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وژن ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو دوبارہ فعال کیا جائے، اور یہ وژن عملی حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیل ملز کی بحالی اور سرمایہ کاری میں پانچ کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ یہ شراکت داری پاکستان کے لیے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر رہی ہے، اور روسی کمپنیاں پاکستان اسٹیل ملز میں سرمایہ کاری اور بحالی کے خواہاں ہیں۔ہارون اختر خان نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے جامع روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے اور اسٹیل ملز کی بحالی کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے، جس میں روسی حکام سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
ہارون اختر خان کا روس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی پر اجلاس
13 گھنٹے قبل