کراچی( کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت مستحکم رہی، جب کہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ہزار 058 ڈالر پر برقرار ہے۔ مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ادھر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 90 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 825 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 78 روپے اضافے کے ساتھ 7 ہزار 566 روپے تک پہنچ گئی۔