سونا سستا، چاندی مہنگی، مارکیٹ میں نیا رجحان

1 دن قبل
سونا سستا، چاندی مہنگی، مارکیٹ میں نیا رجحان

کراچی ( کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کریکشن کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں تک بھی پہنچ گئے ہیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں تین روز کے وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد سونا 5082 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا۔ عالمی منڈی میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے ہو گئی۔اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 871 روپے کی سطح پر آ گئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 12 سینٹس اضافے کے بعد 111 ڈالر 65 سینٹس کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔عالمی اضافہ مقامی منڈی میں بھی منتقل ہوا، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 212 روپے اضافے سے 11 ہزار 640 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 182 روپے بڑھ کر 9 ہزار 979 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔