اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 14 مارچ سے ہوگا، اور اس بار قیمتوں میں نہ اضافہ کیا گیا ہے نہ کمی کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
4 گھنٹے قبل