فیفا صدر جیانی ان فینٹینو جلد پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے آئیں گے

5 دن قبل
فیفا صدر جیانی ان فینٹینو جلد پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے آئیں گے

 لاہور( سپورٹس ڈیسک)فیفا کے صدر جیانی ان فینٹینو نے پاکستان جلد آنے کا اعلان کیا ہے۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔انفینٹینو نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں فٹبال کے کھلاڑیوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ہر ٹیلنٹڈ کھلاڑی کو موقع دینا چاہیے۔انہوں نے پاکستان کو فٹبال کا ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ اسے ایشیا کی صفِ اوّل ٹیموں میں شامل کیا جائے۔