کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ فضا علی کی شوہر اور بیٹی کے ساتھ ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اور ان کی بیٹی مشہور ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ کے او ایس ٹی پر لپ سنکنگ کرتے ہوئے نظر آئیں۔ ویڈیو میں ان کے شوہر بھی موجود تھے، جس نے ویڈیو کو مزید دلکش بنایا۔ویڈیو کے ساتھ فضا علی نے کیپشن میں لکھا کہ الحمد للّٰہ! میری دنیا میری بیٹی ہے اور میرا سکون میرا ہمسفر ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے گھر کی خوبصورتی اب اور بھی بڑھ گئی ہے۔