سونم کپور کےگھر میں ایک اور خوشی کی آمد، اداکارہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

2 گھنٹے قبل
سونم کپور کےگھر میں ایک اور خوشی کی آمد، اداکارہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

ممبئی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کے گھر ایک بار پھر خوشیوں نے ڈیرہ ڈال لیا، جہاں اُن کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ 29 مارچ 2026ء کو ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے مہمان کی آمد سے اُن کا خاندان مزید بڑا ہو گیا ہے اور خوشیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق اُن کا بڑا بیٹا اپنے چھوٹے بھائی کی آمد پر نہایت مسرور ہے جبکہ اس نئی زندگی نے گھر کے ماحول کو خوشی اور وقار سے بھر دیا ہے۔اداکارہ نے اس موقع پر شکر گزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے اور خوبصورت باب کے آغاز پر بے حد ممنون ہیں۔یاد رہے کہ سونم کپور نے آنند آہوجا سے مئی 2018ء میں شادی کی تھی، جبکہ اگست 2022ء میں ان کے پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام وایو رکھا گیا تھا۔