کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی سوشل میڈیا پر نئی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہیں، جن میں وہ اپنے والد کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں فہد مصطفیٰ روایتی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے ساتھ ان کے والد بھی موجود ہیں۔ دونوں کو ایک عمارت کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور تصاویر میں ان کی باڈی لینگویج کافی پراعتماد نظر آ رہی ہے۔اداکار نے تصاویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی لکھا کہ “رشتے میں وہ ہمارے باپ لگتے ہیں، نام ہے صلاح الدین”، جس پر مداحوں کی جانب سے مزاحیہ اور مثبت تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
فہد مصطفیٰ کی والد کے ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
3 گھنٹے قبل