ممبئی( شوبز ڈیسک)عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر فلمی دنیا کے معروف اداکار شاہ رخ خان سے ملاقات اور ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہزاروں مداح ممبئی میں ان کی رہائش گاہ منت کے باہر جمع ہوگئے۔نمازِ عید کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد منت کے باہر موجود رہی اور اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھنے کے لیے بے تاب دکھائی دی۔اس موقع پر شاہ رخ خان گھر کی بالکونی میں آئے اور روایتی انداز میں ہاتھ ہلا کر مداحوں کے جذبات کا جواب دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔