شاہین کو ڈراپ کر کے پرفارم کروایا:شاہد آفریدی

2 گھنٹے قبل
شاہین کو ڈراپ کر کے پرفارم کروایا:شاہد آفریدی

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے قومی ٹیم سے شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کر کے اسے غصہ دلایا، اور یہی غصہ شاہین کی شاندار کارکردگی کی وجہ بنا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین میری پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے، لیکن مجھے معلوم تھا کہ اس سے کس طرح بہترین کام لیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، "میں نے سوچا کہ ذرا اسے غصہ دلایا جائے تاکہ وہ میچ میں اپنی پوری صلاحیت دکھائے، اور ایسا ہی ہوا۔"سابق کپتان نے مزید کہا کہ اگلے میچ میں اگر پوچھا جائے تو وہ شاہین کو اپنی ٹیم میں شامل نہ کرنے کی تجویز دیں گے، کیونکہ "کچھ لوگوں کی انا کو اسی طرح کنٹرول کرنا پڑتا ہے، اور مجھے شاہین کے دماغ کا پورا اندازہ ہے۔"شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو بھی یہ بات بتائی تھی، اور کہا، "میچ میں دیکھنا، جو بھی موقع اسے ملے گا، وہ اسے پوری طرح برداشت نہیں کرے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی کو کھیل کے دوران لڑتے اور بھرپور پرفارم کرتے دیکھا ہے اور اسی ذہنی پہلو کے ساتھ انہوں نے اس کا کھیل متاثر کیا۔