لاہور( سپورٹس ڈیسک)سابق لیجنڈری فاسٹ بولر اور کورٹنی والش پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان کا لاہور آمد پر استقبال محمد رضوان اور سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کیا۔دوسری جانب بنگلہ دیش کے کھلاڑی رشاد حسین بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز اپنی مہم 28 مارچ سے شروع کریں گی، جہاں افتتاحی میچ پشاور زلمی کے خلاف ہوگا۔پی ایس ایل چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث ایونٹ کے تمام میچز صرف کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، اور شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لیگ کا آغاز کل قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کے درمیان شام 7 بجے مقابلے سے ہوگا۔
کورٹنی والش اور بنگلہ دیشی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے، پی ایس ایل 11 کا آغاز کل سے ہو گا
3 گھنٹے قبل