بین سٹوکس نے ایشیز میں شکست کے بعد کپتانی کا مشکل ترین مرحلہ قراردیدیا

3 گھنٹے قبل
بین سٹوکس نے ایشیز میں شکست کے بعد کپتانی کا مشکل ترین مرحلہ قراردیدیا

لندن ( سپورٹس ڈیسک)لندن میں انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس نے آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز میں 1-4 کی شکست کے بعد اس دور کو اپنی کپتانی کا سب سے مشکل مرحلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے نام کھلا خط لکھ کر ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم اور منیجنگ ڈائریکٹر روب کی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔سٹوکس نے کہا کہ کپتانی ایک اعزاز ہے لیکن اس کے ساتھ چیلنجز بھی جڑے ہیں، اور گزشتہ تین ماہ نے انہیں کئی طرح سے آزمایا ہے، تاہم انہوں نے ان تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ میک کولم اور روب کی کے ساتھ مل کر ٹیم کو آگے لے جانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔