بنگلہ دیشی اوپنر تنزید حسن تمیم پشاور زلمی میں شامل

3 گھنٹے قبل
بنگلہ دیشی اوپنر تنزید حسن تمیم پشاور زلمی میں شامل

پشاور( سپورٹس ڈیسک)پشاور نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 سے قبل اپنی اسکواڈ کو مزید مضبوط کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ابھرتے ہوئے اوپنر تنزید حسن تمیم کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ کھلاڑی پی ایس ایل میں پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ تنزید حسن تمیم کو ایونٹ میں شرکت کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ہے، تاہم ان کی دستیابی ایک مخصوص مدت تک محدود ہو سکتی ہے۔ ان کی شمولیت کے بعد وہ اس سیزن میں کھیلنے والے چند بنگلہ دیشی کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں اور انہیں حالیہ عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2026 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدِمقابل ہوں گی۔