لبنان( شوبز ڈیسک)لبنانی نژاد معروف امریکی ماڈل بیلا حدید اور ان کے بوائے فرینڈ ایڈن بینویولوس کے درمیان دو سال سے جاری تعلق ختم ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں نے یہ فیصلہ خاموشی سے کیا اور علیحدگی کو میڈیا میں نمایاں نہیں کیا۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رشتے کے خاتمے نے بیلا حدید کو جذباتی طور پر متاثر کیا ہے، کیونکہ گزشتہ دو برسوں کے دوران یہ تعلق خاصا سنجیدہ نوعیت اختیار کر چکا تھا۔ تاہم بتایا جا رہا ہے کہ بیلا اس مشکل مرحلے میں خود کو مثبت رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق بیلا حدید اس وقت اپنی توجہ مکمل طور پر پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں بلکہ فیشن انڈسٹری میں دوبارہ سرگرم ہونے کی تیاری بھی کر رہی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ بیلا اپنی پرفیوم برانڈ اوریبلا کو مزید وسعت دینے پر بھی کام کر رہی ہیں، جسے وہ مستقبل میں عالمی سطح پر متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ بیلا حدید اور ایڈن بینویولوس پہلی بار اکتوبر 2023 میں ٹیکساس میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، جس کے بعد ان کے تعلق کی خبریں سامنے آئیں۔ بعد ازاں فروری 2024 میں دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے رشتے کی تصدیق کی تھی۔