نئی دہلی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور مصنفہ و اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر اکشے کمار نے اہلیہ کے نام خصوصی پیغام جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس میں انہوں نے ساس ڈمپل کپاڈیا کی شادی کے دن دی گئی نصیحت کو بھی یاد کیا۔اکشے اور ٹوئنکل کا رومانوی سفر ’چٹ منگنی پٹ بیاہ‘ سے شروع ہوا اور دونوں نے 2001 میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا، جس میں صرف 50 مہمان شریک تھے۔شادی کی تقریب دیگر مشہور شخصیات سے منفرد تھی کیونکہ یہ ایک بوتیک میں منعقد ہوئی، جس نے اس دن کو خاص اور یادگار بنا دیا۔