لاہور( شوبز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ زندگی میں جب بھی کسی مشکل یا ذہنی دباؤ کا سامنا ہوتا ہے تو وہ براہِ راست اللہ تعالیٰ سے رجوع کرتی ہیں۔38 سالہ اداکارہ نے حالیہ گفتگو میں بتایا کہ اللہ پر مکمل بھروسا اور دل سے کی گئی دعا انسان کو ذہنی سکون، اندرونی طاقت اور درست سمت عطا کرتی ہے۔ ان کے مطابق مشکل حالات میں صبر اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے روحانیت کا سہارا بے حد ضروری ہے۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اللہ سے براہِ راست بات کرنا انسان کو جذباتی مضبوطی دیتا ہے اور روزمرہ زندگی میں توازن برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمان اور دعا کے ذریعے ہر شخص خود کو مضبوط بنا سکتا ہے اور مشکلات کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکتا ہے۔