پیر, جون 2, 2025

نویں جماعت کے سالانہ امتحانات مقررہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے، لاہور بورڈ

اہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے تصدیق کی ہے کہ نویں جماعت کے سالانہ امتحانات طے شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق، 28 مارچ اور 4 اپریل کو ہونے والے امتحانات مقررہ شیڈول کے تحت لیے جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 28 مارچ کو ترجمہ القرآن اور غیر مسلم طلبہ کے لیے ایتھکس کا پرچہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

اسی طرح، 4 اپریل کو فیشن ڈیزائننگ، آرٹ، ماڈل ڈرائنگ، فزیالوجی اور ماحولیاتی مطالعہ کے امتحانات بھی طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب