ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ کا دورۂ پاکستان، نمائشی میچ کا امکان

16 گھنٹے قبل
ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ کا دورۂ پاکستان، نمائشی میچ کا امکان

 اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے ماضی کے عظیم ٹینس کھلاڑی بیورن بورگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق بیورن بورگ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی عالمی ٹینس فیوچر سیریز کے سلسلے میں پاکستان پہنچیں گے اور ایک ہفتے تک قیام کریں گے۔ وہ 4 مئی کو اسلام آباد آمد متوقع ہیں۔ان کے صاحبزادے لیو بورگ بھی اس موقع پر ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے، جبکہ اطلاعات ہیں کہ بیورن بورگ دورے کے دوران پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی کے ساتھ ایک نمائشی مقابلہ بھی کھیل سکتے ہیں۔یاد رہے کہ بیورن بورگ ٹینس کی دنیا کے صفِ اول کے کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے چھ مرتبہ فرنچ اوپن اور پانچ مرتبہ ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران مجموعی طور پر 66 عالمی ٹائٹلز جیت کر ٹینس کی تاریخ میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔