لاہور( سپورٹس ڈیسک)سر سید یونیورسٹی کے ہاکی کوچ سمیر حسین کو پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچز پینل میں شامل کر لیا گیا ہے، جو ان کے کیریئر میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔سمیر حسین کی کوچنگ میں سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جس کے باعث ان کی صلاحیتوں کو قومی سطح پر تسلیم کیا گیا۔یونیورسٹی کے چانسلر محمد اکبر علی خان، وائس چانسلر ارم اکبر علی خان، رجسٹرار سید سرفراز علی اور ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار سمیت دیگر عہدیداران نے ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی محنت، تجربے اور لگن کے باعث اس اعزاز کے مستحق قرار پائے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سمیر حسین کی قیادت میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم مزید کامیابیاں سمیٹے گی اور ملک کا نام روشن کرے گی، جبکہ یونیورسٹی کے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ وہ اس ادارے سے وابستہ ہیں۔دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے صدر محی الدین احمد وانی کی منظوری کے بعد پیشہ ورانہ ترقیاتی کمیٹی کی سفارشات پر قومی سینئر، جونیئر اور انڈر 18 ٹیموں کے کوچنگ اور مینجمنٹ پینلز کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا ہے۔قومی سینئر ٹیم کے لیے اولمپین منظور الحسن کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ان کے ہمراہ کوچنگ عملے میں اولمپین خواجہ محمد جنید، اولمپین وسیم احمد، انٹرنیشنل عدنان ذاکر، انٹرنیشنل مظہر عباس بطور گول کیپنگ کوچ اور اولمپین شکیل عباسی شامل ہیں۔
سمیر حسین قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر، نئی ذمہ داری سنبھال لی
16 گھنٹے قبل