اسلام آباد ایئرپورٹ پر 16 مارچ کو پروازوں کی عارضی پابندی، نوٹم جاری

3 گھنٹے قبل
اسلام آباد ایئرپورٹ پر 16 مارچ کو پروازوں کی عارضی پابندی، نوٹم جاری

اسلام آباد( پاکستان خبر) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری کیا ہے، جس کے تحت 16 مارچ کو کچھ پروازوں کے لیے عارضی پابندی ہوگی۔لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے چھ سیکٹرز کو 16 مارچ کے دن عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران کمرشل پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ یا ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹم کے مطابق 16 مارچ کو صبح ساڑھے 8 بجے سے صبح ساڑھے 10 بجے تک اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف معطل رہے گی۔اس دوران فضا میں موجود پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا ہوگا اور طیاروں کے کپتانوں کو اضافی فیول رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔