پشاور( پاکستان خبر)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کے معاملے میں غفلت برت رہی ہے۔اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات تشویش ناک ہیں اور ان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر پنجاب حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو بنیادی طبی سہولتوں سے محروم رکھنا آئین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا رویہ سیاسی انتقام پر مبنی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔
بشریٰ بی بی کی صحت پر غفلت، خیبر حکومت کے پنجاب حکومت پر سنگین الزامات
2 گھنٹے قبل