پشاور( پاکستان خبر)پشاور سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔صوبائی الیکشن حکام کے مطابق اس نشست کے لیے مجموعی طور پر 6 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں عرفان سلیم، عبدالحسیب، اصغر علی، راحیلہ بی بی، سجاد خان مہمند اور غلام بادشاہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق عرفان سلیم تحریک انصاف، عبدالحسیب جمعیت علمائے اسلام، اصغر علی مسلم لیگ ن اور راحیلہ بی بی پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 17 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں، جبکہ خالی نشست پر پولنگ 23 اپریل کو منعقد کی جائے گی۔واضح رہے کہ یہ نشست مراد سعید کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر اب ضمنی انتخاب کرایا جا رہا ہے۔
سینیٹ ضمنی انتخاب، خیبر پختونخوا میں امیدواروں کی فہرست جاری
16 گھنٹے قبل