اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی لیڈران کے ان کیمرہ اجلاس کے معاملے پر سیاسی رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزائی سے رابطہ کر کے اجلاس میں شرکت کا مشورہ دیا اور اس سلسلے میں تین مرتبہ رابطہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیرسٹر گوہر علی خان سے بھی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) آج ہونے والے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ سینیٹر مولانا عطاء الرحمان اور سینیٹر کامران مرتضٰی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
پارلیمانی لیڈران کے اجلاس میں اپوزیشن رابطے، مولانا فضل الرحمان سرگرم
3 گھنٹے قبل